انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کراچی ایئر پورٹ خود کش دھماکا کیس میں ملزمہ گل نسا کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔استغاثہ کے مطابق ملزمہ گل نسا پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خود کش حملہ آور شاہد فہد اور شریک ملزم جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ خود کش حملہ آور کے ساتھ حب سے کراچی میں داخل ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ 6 اکتوبر 2024 کو کراچی میں ایئر پورٹ کے باہر خود کش حملے میں 2 چینی شہری ہلاک ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق اس کیس میں ملزمہ گل نسا اور جاوید گرفتار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی