کور کمانڈر پشاور نے یونیورسٹی آف پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ ایک انٹریکٹو سیشن میں شرکت کی۔کور کمانڈر نے صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر جامع اور موثر خطاب کیا اور جامعہ پشاور کے تحقیقی و تعلیمی کردار کو سراہا، طلبہ و اساتذہ نے کور کمانڈر کو جامعہ کے تعلیمی منصوبوں اور تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔کور کمانڈر پشاور نے ملکی امن و امان اور سکیورٹی چیلنجز پر طلبا کے سوالات کے جوابات دیئے۔طلبا نے کور کمانڈر پشاور کے ساتھ انٹریکٹو سیشن کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ سیشن میں ہماری پاک فوج سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوئیں اور ڈس انفارمیشن کا خاتمہ ہوا، آئندہ بھی ایسے سیشنز ہونے چاہئیں تاکہ سکیورٹی اور انتہاپسندی سے متعلق ابہام دور ہوسکے۔اس موقع پر طلبا نے معرکہ حق میں پاک فوج کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی