پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم محب وطن بن کر کھیلی تو ہندوستان کو شکست ہوگی۔کھلاڑیوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ مرنا ہے اورکرپشن کا پیسہ آخرت میں کام نہیں ئے گا۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان رہاہوگا اور پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بحال کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے عدلیہ انتظامیہ اور مقننہ سمیت تمام اداروں کو اپنا غلام بنا لیا ہے۔پاکستان کے معاشی اور اقتصادی حالات انتہائی خراب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک سازش کے تحت ڈی ٹریک کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو اب دیکھنا چاہیے کہ سب سے پہلے پاکستان کو مقدم رکھا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی