i پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذر ،ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتویتازترین

February 09, 2023

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذر ہوگیا ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا ایوان میں وزیر اور ارکان کے ناہونے پر مولانا عبدالکبر چترالی نے کورم کی نشاندہی کی ،کورم نہ ہونے پر اجلاس بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ، جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت 45منٹ تاخیر سے 11بجکر 45پر شروع ہوا ۔ اجلاس شروع ہوا تو ایم این اے فرح خان کی ہمشیرہ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ، دعا کے بعد مولانا عبدالکبر چترالی نے کہا کہ کہیں دنوں سے پشاور میں دہشتگرد ی پر بحث ہورہی ہے ایوان میں وزراء اور ارکان نہیں ہے ، کل سات مزید لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اس طرح اسمبلی نہیں چل سکتی جس کے بعد انہوں نے کورم کی نشاندہی کردی ،ڈپٹی اسپیکر نے گنتی کرائی تو کورم نہ مکمل تھا جس پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوری کردیا گیا ۔ (او س)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی