قائم مقام صدر مملکت سید یوسیف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا۔ قائم مقام صدرنے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 13واں اجلاس ہوگا۔ اجلاس کا ایجنڈا ایک روز قبل اتوار کو جاری کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی