i پاکستان

کوئٹہ، زرون روڈ پر زور دار دھماکا اور فائرنگ، قریبی عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملیتازترین

September 30, 2025

کوئٹہ شہر کے زرغون روڈ پر زور دار دھما کے کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔پولیس کے مطابق کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ایف سی کی بھی نفری موقع پر موجود ہے۔ صوبائی وزیرصحت بخت محمد کاکڑ نے شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، سٹاف نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف ہسپتالوں میں طلب کر لیا گیا۔حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دھماکے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیجز میں طویل فاصلے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی