کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس 11 ویں روز بھی معطل رہی۔ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔ ٹرین سروس کی معطلی سے اندرونِ ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ٹرین سروس کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی