i پاکستان

کوئٹہ، نجی سپتال میں گیس لیکیج کا دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمیتازترین

February 04, 2025

کوئٹہ کے علاقے پشین بائی پاس کے قریب نجی ہسپتال میں دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہوگئے ،دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری،سیکورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکا ر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس حکام کے مطابق ہسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ہے ۔قانون نافذ کرنے والے افراد واقعے کے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا جس سے ہسپتال کی دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی