کیڈٹ کالج پلندری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے متعلق حکام کے پاس شکایات کا انبار لگ جانے پر سیکرٹری مالیات نے کیڈٹ کالج پلندری کا 5 سال کا اسپیشل آڈٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج پلندری میں گزشتہ ہفتے سے ملازمین بشمول اساتذہ نے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگر مطالبات کے علاہ کالج انتظامیہ کی کرپشن ، کالج فنڈ اور سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے کی کرپشن کے خلاف احتجاج کر رکھا تھا جس کے نتیجے میں کالج دو ہفتوں کے لیے بند کر دیا تھا ۔ گزشتہ روز کشمیر ہاس اسلام آباد میں پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈیئر ریٹائرڈ آصف محسن، سیکٹری ہائیر ایجوکیشن چوہدری طیب نے سیکرٹری مالیات کی سربراہی میں کالج اساتذہ کی طرف سے ، طاہر مدنی لیکچرر ، جہانزیب خورشید لیکچرر نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شعیب عزیز کی سربراہی میں مذاکرات کیے ۔ دوران مذاکرات سیکرٹری مالیات نے پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری کی توجہ کرپشن کی مختلف درخواستوں ، اور اساتذہ کرام کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے اس مطالبے کی طرف کروائی جس میں مطالبہ گیا کہ سابق پرنسپل بریگیڈیئر خورشید خان نے جب چارج چھوڑا تو کالج اکانٹ میں کروڑوں روپے کے علاوہ اڑھائی کروڑ کے قریب بینک منافع بھی تھا ۔
جس میں سے منافع کی سوا 2 کروڑ سے زائد رقم میں خرود برد کیا گیا ۔ مزید یہ کہ سیکرٹری مالیات نے اساتذہ کرام کے مذاکراتی وفد سے اس بابت سوال کیا تو انہوں نے بھی پرنسپل کی موجودگی میں اس بات کی تصدیق کی کالج میں کرپشن کی کہانیاں زبان زدِ عام ہیں ، جس سے کالج کے ماحول میں نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے ۔ اس مسئلے حل کیا جائے تاکہ اتہام اور ایک دوسرے کے بارے میں منفی خیالات سے بچا جائے ۔ جواب میں پرنسپل نے موقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ ان کے چارج لینے سے پہلے کا ہے ۔ اس پر سیکرٹری مالیات نے فورآ اسپیشل آڈٹ کرنے کا حکم دیا اور رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔ ادھر کالج انتظامیہ میں سیکرٹری مالیات کے اس فیصلے سے کھلبلی مچ گئی اور آڈٹ رکوانے کے لیے ہاتھ پاں مارنے کے ساتھ رات گئے تک فائلوں میں کھوئے ہوتے ہیں ۔ ملازمین نے اپنا ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہمارے نمائندے سے شدید خطرے کا اظہار کیا ہیکہ کالج ریکارڈ میں ردوبدل کیا جا رہا ہے ، اس لیے ریکارڈ ضبط کر کے قبضے میں لیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی