i پاکستان

خیبرپختونخوا میں شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری، انتخاب 30 اکتوبر کو ہوگاتازترین

October 07, 2025

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔سینیٹ نشست پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر کاغذات نامزدگی 8 سے 9 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ امیدواروں کے نام 10 اکتوبر کو شائع کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال 13 اکتوبر تک مکمل ہوگی، منظوری یا مستردی کے خلاف اپیلیں 15 اکتوبر تک دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں پر فیصلے 17 اکتوبر تک سنائے جائیں گے۔شیڈول میں بتایا گیا کہ امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 18 اکتوبر کو جاری ہوگی، امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے، سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب 30 اکتوبر کو ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی