i پاکستان

خیبرپختونخوا کی پہلی ایئر ایمبولینس کی ٹیسٹ فلائٹتازترین

February 13, 2025

خیبر پختونخوا میں پہلی ایئر ایمبولینس کی ٹیسٹ فلائٹ کر لی گئی۔مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہیلی کاپٹر میں ایئر ایمبولینس کے لیے مجوزہ الٹریشنز اور ضروری طبی آلات نصب کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا اپنے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس پر منتقل کر رہی ہے۔ احتشام علی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرم ادویات پہنچائی گئیں۔ اور مریضوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اس ہیلی کاپٹر سروس نے ہزاروں لوگوں کی جانیں بچائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایئر ایمبولینس کرائے پر نہیں لا رہے۔ بلکہ اپنا ہیلی کاپٹر عوام کی خدمت کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی