i پاکستان

خیبرپختونخو ا جل رہاہے ، علی امین گنڈاپور بیان بازی کے بجائے صوبے کے مسائل پر توجہ دیں، محمود خانتازترین

March 17, 2025

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز اور سابق وزیر اعلی محمود خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیان بازی کے بجائے صوبے کے مسائل پر توجہ دیں، خیبر پختونخوا جل رہا ہے۔ اپنے ایک بیان یمں محمود خان نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنے کیلئے فوری اقدامات کریں، خیبرپختونخوا میں گورننس پر توجہ دی جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے آپ کو نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ووٹ دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی