i پاکستان

خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں حقیقت نہیں،خواجہ آصف کی وزارت سے استعفیٰ دینے کی تردیدتازترین

August 07, 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں حقیقت نہیں، میں نے وزارت سے استعفی نہیں دیا، اگر بکواس کرنے کا کوئی پرائم ٹائم سلاٹ ہوتا تو یوتھیاز اس کی شہ سرخی ہوتے۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر آئی تھی کہ سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنا استعفی وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے، خبر میں دعوی کیا گیا تھا کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی اینٹی کرپشن کی طرف سے گرفتاری کا تنازعہ بڑھ چکا ہے جس کے بعد خواجہ آصف نے وزیر اعظم کو اپنا استعفی بھیج دیا، خواجہ آصف نے مشیر برائے وزیراعظم آفس ڈاکٹر توقیر شاہ کو بھیجے گئے استعفی میں کہا کہ یا اے ڈی سی آر کو رہا کروائیں یا استعفی منظور کرلیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی