i پاکستان

کے پی حکومت کا2023 میں بھرتی سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہتازترین

February 22, 2025

خیبر پختونخوا حکومت نے نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق کے پی حکومت کی جانب سے چیف سیکریٹری سمیت تمام سرکاری محکموں اور اداروں کے سربراہان کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ نگران دور میں بھرتی تمام سرکاری ملازمین کو قانون کے مطابق برطرف کیا جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک بھرتی کیے گئے تمام سرکاری ملازمین پر لاگو ہوگا، اور محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 30 دن کے اندر نگران دور میں بھرتی ملازمین کی برطرفی کے حکم نامے جاری کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی