i پاکستان

کے پی حکومت کا افغانستان میں وفد بھیجنا غیرسنجیدہ گفتگو ہے، فیصل کنڈیتازترین

March 06, 2025

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی جانب سے افغانستان میں وفد بھیجنے کی باتوں کو غیر سنجیدہ قرار دیدیا۔اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم پشاور آئیں گے ، کے پی حکومت سنجیدہ نہیں،کے پی حکومت کئی ماہ سے 25 کلومیٹر روڈ نہیں کھول سکی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کا افغانستان میں وفد بھیجنا غیرسنجیدہ گفتگو ہے، کیا پولیٹیکل فورسز یا پارلیمنٹ کو آن بورڈ لیا گیا؟گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، ایک قیدی کو مرغے اور جِم کی سہولت ہے، باقی قیدیوں کو یہ سہولت نہیں، بانی پی ٹی آئی کوافطاربھی مل رہا ہے سحری بھی، اگر انہیں روزے کے درمیان میں بھی کچھ چاہیے تو وہ بھی مل سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی