i پاکستان

جوانوں کی مہارت، سپہ سالار کی قیادت سے بغیر نقصان آپریشن مکمل ہوا، وزیراعظمتازترین

March 13, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس آپریشن جوانوں کی مہارت، سپہ سالار کی قیادت کی بدولت بغیر نقصان مکمل ہوا ۔جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کامیاب جعفر ایکسپریس آپریشن پر سکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا اور کہا جعفر ایکسپریس آپریشن انتہائی مہارت کے ساتھ کیا گیا، جوانوں نے بہادری اور دلیری سے33دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کے جوانوں اور مسافروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کا دین اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، معصوم شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو ہر محاذ پر شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی