i پاکستان

جھنگ سے ریسکیو کیا گیا ریچھ اسلام آباد پہنچا دیا گیاتازترین

March 06, 2025

جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم فورپاز نے جھنگ سے ریسکیو کیا گیا ریچھ اسلام آباد پہنچا دیا۔فورپاز کے مطابق جھنگ میں غیرقانونی طور پر رکھے گئے ریچھ کو رقص کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔3 سال کے ریچھ کے دانت ظالمانہ طریقے سے نکال دیے گئے تھے۔ریچھ کی ناک سے رِنگ بھی ہٹا دیا گیا ہے، اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اب اس کا مکمل طبی معائنہ بھی ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی