i پاکستان

یوم للکار27 فروری کومنایا جائے گاتازترین

February 20, 2025

ملک بھر میں یوم للکار 27فروری کومنایا جائے گا اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں منعقدہ تقریبات میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیاجائے گا۔ 27فروری2019ء وہ دن جب پاکستان نے بھارت کو سرپرائز دیا تھا۔پاکستانی تاریخ کا ایک اہم ترین دن جو ہمیشہ پاکستان میں احساس تفاخر اور بھارت میں احساس ندامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔6 برس قبل27 فروری 2019ء کو پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارتی فضائیہ کے جہاز مار گرائے اور ایک پائلٹ ابھی نندن بھی گرفتار کیا۔ پاکستانی افواج نے 27 فروری2019ء کو بھارت سمیت دنیا بھر کو دکھا دیا کہ پاکستان اپنے دشمنوں کو کس طرح سرپرائز دیتاہے،بھارت اس دن کو 'ندامت' کے طور پر یاد رکھے گا بھارت نے 14فروری کو پلوامہ میں بھارتی فوج پر خود کش حملے کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور 26 فروری کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ  بھارتی جہازوں نے پے لوڈ گرانے کے بعد بھارت نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان میں 300 سے زائد انتہا پسند مار دیے ہیں

لیکن پاکستان نے ان تمام دعوؤں کی تردید کی اور بالاکوٹ میں اس جگہ غیرملکی صحافیوں، ملٹری اتاشیوں اور سفراء کو لے جا کر معائنہ کروایا کہ بھارتی بم جنگل میں ایسی جگہ گرے جہاں کوئی شخص یا کیمپ موجود نہیں تھا۔بھارت کا پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا تھا جس کے بعد بھارت نے اعتراف کیا ہے کہ بالاکوٹ میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو27فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیاگیا تھا جس کے بعدسابق وزیراعظم عمران خان نے امن کے فروغ کے لیے پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔27 فروری ایک ایسا دن ہے جو پاکستان اور بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔پاکستان 27 فروری کو دشمن کو ناکوں چنے چبوانے پر احساس تفاخرجب کہ بھارت شرمندگی کے طور پر یاد رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی