i پاکستان

یوٹیلیٹی سٹورز کے تین ہزام سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی ہرگز قبول نہیں،حکومت عوام کو ریلیف دینے ناکام ہوچکی ، سید علی موسی گیلانیتازترین

February 20, 2025

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وایم این اے سید علی موسی گیلانی نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے تین ہزاد سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی ہرگز قبول نہیں،حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے جھوٹ ہے پیپلزپارٹی اہل جفاء سے وفا کی امید نہیں رکھتی، یہ وقت بتائے گا کہ وزیراعظم کون بنے گا اور کس کو ہٹایا جائے گا؟عوام میں کون کتنا مقبول ہے اور یوتھ کا پسندیدہ لیڈر کون ہے عوام پاکستان جانتی ہے پیپلز پارٹی نے کبھی صوبائیت کا کارڈ نہیں کھیلا اور نہ ہی فرضی منصوبوں پر بڑھکیں مارتی ہے نیز اپنے محسنوں سے کبھی بے وفائی کرتی ہے اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں پیپلزپارٹی کی ٹکٹ ہولڈر سدرہ سعید بندیشہ کے ڈیرے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سید علی موسی گیلانی نے کہا شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بننے والی وزیراطلاعات عظمی بخاری صاحبہ!جس کی آج آپ نئی ترجمان بنی بیٹھی ہیں وہ جماعت احسان فراموشی میں ثانی نہیں رکھتی،ن لیگ جب اقتدار میں ہوتی ہے تو گریبان پکڑتی ہے جب مشکل میں ہوتی ہے تب پائوں پکڑتی ہے لیکن ہماری پارٹی عوام اور اپنے مخالفوں سے ایسا سلوک نہیں کرتی، جمہوریت کی بقائاور ملک و ملت کی فلاح کے لئے حکومت کیساتھ کھڑی ہے۔

ہماری پارٹی کی ٹکٹ ہولڈر سدرہ سعید بندیشہ اور پارٹی ورکروں نے فقیدالمثال استقبال کرکے جتنی عزت سے مجھے نوازا شہر بھی میں میرے شاندار استقبال کیلئے دیدہ زیب فلیکسیں لگا کر مجھے خوش آمدید کہا کہ میں اپنی بہن سدرہ بندیشہ اور پارٹی ورکروں کا شکر گزار ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے اور پریس کانفرنس میں موجود پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری پی ایل بی لال حسین راشد،ڈویژنل صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوھدری خادم حسین ڈویژنل میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہرشیخ،حکیم رانا جنید علی خان ایڈووکیٹ چوھدری تیمور ورک رانا احمد حسن رانا جاوید احمد خان و دیگر جیالوں کی کثیر تعداد موجود تھی میزبان تقریب پیپلزپارٹی کی ٹکٹ ہولڈر سدرہ سعید بندیشہ نے کہاکہ ہماری جماعت عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو ہمیشہ غریب عوام اور نچلے طبقات کو عزت دیتی ہے میں سید علی موسی گیلانی کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے ڈیرے پہ آکر بہن کا مان بڑھایا اور ہمارے خاندان کو عزت بخشی۔

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی موسی گیلانی نے کہاکہ مشکل میں صرف وہ لوگ ہیں جو تنگدستی سے پریشان اور مہنگائی سے لاچار ہوچکے ہیں عوام پاکستان کو صرف روزگار،قومی خوشحالی اور بے لگام مہنگائی سے چھٹکارا چاہیے پاکستان پیپلزپارٹی غریب عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ہمیشہ جب بھی ہماری جماعت کو اقتدار ملا ہے تو غریبوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے نوازا،شہید بی بی اور میرے والد یوسف رضا گیلانی کے دور میں سرکاری ملازمین کو ملازمتیں دی صدر زرداری نے مفاہمت کی سیاست کے ذریعے جمہوریت کو فروغ دیا اختلافات کو ختم کیا یہ کام ن لیگ اور پی ٹی آئی نہیں کر سکتی وفاقی حکومت اپنے ہر وعدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے اپنے معاہدوں پر عمل نہیں کررہی ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر پاکستان آصف زرداری کو عوامی مشکلات اور ملک کو درپیش سنگین مسائل کا ادراک ہے ہم عمران نیازی کی طرح عوام کو لالی پاپ نہیں دیتے اور نہ ہی مخالفین سے بغض،گالی گلوچ اور بدتمیزی جیسا طرزعمل اختیار کرتے ہیں سیاست دانوں کو سبق حاصل کرنا چاہیے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی