i پاکستان

ہیلیون کا پاکستان میں پیناڈول کی پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کا اعلانتازترین

July 30, 2025

صارفین کی صحت سے متعلق کمپنی ہیلیون نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں پیناڈول کی پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے، جو 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا حصہ ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ اقدام 2023 میں شروع کیا گیا تھا اور 2026 کے اختتام تک مکمل ہونے کی توقع ہے، جس کا مقصد اس اوور دی کانٹر دوا کی دستیابی کو مضبوط بنانا ہے۔ہیلیون کے سی ای او، قوی نصیر نے زور دیا کہ کمپنی کی توجہ لوگوں کو آسانی سے دستیاب صحت کی سہولیات فراہم کرنے پر ہے۔ایک تقریب کے دوران قوی نصیر نے مزید کہا کہ 2022 میں جی ایس کے سے ہیلیون کی علیحدگی کے بعد مقامی ترقی اور اختراع کی حمایت کے لیے کمپنی کو زیادہ لچک اور خود مختاری حاصل ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی