i پاکستان

یہ نہیں ہو سکتا مریم نواز دھمکیاں دیں اور ہم حکومتی بینچز پر بیٹھے رہیں، شرمیلا فاروقیتازترین

October 01, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا مریم نواز دھمکیاں دیں اور ہم حکومتی بینچز پر بیٹھے رہیں ، بیان بازی کا سلسلہ کافی دنوں سے جاری تھا جو اب بڑھ گیا ہے، مریم نواز نے غیر مناسب گفتگو کی ،حکومتیں ایسے نہیں چلتیں کہ میرا پیسہ اور میرا پانی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کی تعریف کی اس پر ہمیں اعتراض تھا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کی بات کرتے ہیں تو سامنے سے گولہ باری ہوتی ہے، ہمارے رہنما پنجاب کے حالات بتا رہے ہیں سیاست نہیں کر رہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں آپ کس طرح لوگوں کی مدد کر رہے ہیں؟ آپ 10 لاکھ دینا چاتی ہیں تو بی آئی ایس پی سے 10 لاکھ ہی دے دیں، پروگرام کا نام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے تو آپ استعمال کرنا نہیں چاہتیں۔

شرمیلا فاروقی نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کو جا کر 4 سیلائی مشین دے دینا یہ مدد نہیں ہوتی، آپ اتحادیوں کی عزت نہیں کریں گے تو ہم حکومتی بینچز پر کیا بیٹھیں، یہ وقت بیان بازی کا نہیں ہے سیلاب متاثرین کی اکٹھے مدد کریں، کوئی اتحادی ایسی گفتگو کو برداشت نہیں کرے گا۔مریم نواز کا کوئی ذاتی بیان نہیں وہ پنجاب کی وزیر اعلی ہیں۔ یہ آپ کا پانی نہیں پاکستان کے عوام کا پانی ہے۔ سیلاب متاثرین کی مدد کا مطالبہ وفاق سے کیا ہے پنجاب سے نہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا آپ دھمکیاں دیں اور ہم حکومتی بینچز پر بیٹھے رہیں۔ جب تک معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے حکومتی بینچز پر نہیں بیٹھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی