پاکستان مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے صدر چوہدری عبد الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مشکور ہیں، عید کے موقع پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بڑے پیمانے پر رقوم پاکستان بھجوائی ہیں جن کا مقصد ملکی ترسیلات زر میں اضافہ کرنا تھا،دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے ،یہاں لوٹن میں مسلم لیگ(ن) کی مقامی تنظیم کی طرف سے چوہدری عبد الرحمان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مقامی تنظیم کے عہدیداروں سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبد الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے ہر دور میں سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے ہیں اور انہیں اپنا اثاثہ سمجھتے ہیں
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے احکامات پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کواوورسیز شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کی فراہمی انتہائی آسان کر دی گئی ہے جبکہ پاکستان رقوم بھیجنے کا عمل بھی تیز ترین اورسادہ کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ دیار غیر میں بسنے والوں کو کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو ا، سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں اضافہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر اعتماد کی واضح مثال ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دنیامیں سب سے زیادہ قربانیاں بھی پاکستان کی ہیں اس لئے عالمی برادری پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کی بجائے ہمارے ساتھ تعاون کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی