i پاکستان

حکومت کی طرف سے دہشت گردی کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا خوش آئندہے،چوہدری عبدالرحمانتازترین

March 19, 2025

مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے صدر چوہدری عبد الرحمان نے حکومت کی طرف سے دہشت گردی کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے اقدام کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ دنیا میں پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کر رہے ہیں اور وہ دنیا کو یہ بتا چکے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے او ر دنیا انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے، سمندر پار پاکستانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری عبد الرحمان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل پاکستان میں بسنے والوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، دہشت گردی کی حالیہ لہر کے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے تشویش کا باعث ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے انسداد دہشت گردی کے لئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو قومی سلامتی کمیٹی میں تبدیل کر کے مسلح افواج کی طرف سے بریفنگ لینا خوش آئند اقدام ہے ،حکومت نے دشمن کو یہ پیغام دیا کہ ہے کہ اس کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارنے بطور وزیر خارجہ دنیا میں پاکستان کا کیس بہترین انداز میں پیش کیا اسی وجہ سے آج امریکہ ،برطانیہ،یورپی یونین اور اقوام متحدہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کی نہ صرف مذمت کر رہی ہے بلکہ پاکستان کوہر حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی