i پاکستان

حج واجبات کی ادائیگی کی آج آخری تاریخ، عدم ادائیگی کی صورت میں حج درخواست منسوخ کردی جائے گی،وزارت مذہبی امورتازترین

February 13, 2025

وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری سکیم کے حج درخواست گزاروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ آج 14 فروری تک حج واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں حج درخواست منسوخ کردی جائے گی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے حج درخواست گزاروں کے حج واجبات کی تیسری قسط کی ادائیگی اور پیکج کی تبدیلی کی آج 14فروری کو آخری تاریخ ہے ۔مقررہ تاریخ تک واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں ان کی حج درخواست منسوخ ہوسکتی ہے اس لئے تمام درخواست گزاروں کو چاہئے کہ وہ مقررہ تاریخ تک واجبات کی تیسری قسط اپنے متعلقہ بنکوںمیں جمع کرادیں اور اگر وہ پیکج تبدیل کرانا چاہتے ہیں تو اس قسط کے ساتھ پیکج کی تبدیلی کی درخواست بھی دے سکتے ہیں،14 فروری حتمی تاریخ ہے اس کے بعد پیکج کی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی