i پاکستان

حب کینال ٹو کا افتتاح 13 اگست کو ہی ہوگا، بلاول بھٹوافتتاح کرینگے،مرتضی وہابتازترین

August 06, 2025

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ حب کینال ٹو کا افتتاح 13 اگست کو ہی ہوگا، افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔اپنے ایک بیان میں مرتضی وہاب نے کہا کہ گڈاپ روڈ کے قریب پانی چھوڑے جانے کی خبر بے بنیاد ہے، حب کینال منصوبے کی تمام چیزیں معمول کے مطابق ہو رہی ہیں، کینال کے ڈیزائن میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، 22 سال بعد شہر میں اضافی پانی لایا جا رہا ہے، جب بھی آپ بڑا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ویڈیو کو توڑ مروڑ کر میڈیا کو دے رہے ہیں وہ شہر کے خیر خواہ نہیں، میڈیا کو خبر نشر کرنے سے قبل واٹر کارپوریشن سے تصدیق کرنی چاہیے تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی