i پاکستان

گوجرانوالہ، میٹل فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیتازترین

February 15, 2025

گوجرانوالہ میں میٹل فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ریحان نامی مزدور اورایک نامعلوم شخص شامل ہے، واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی