گوجرانوالہ کے علاقے کلاسکے میں تیزاب سے متاثرہ خاتون دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی 12 ستمبرکو شادی ہوئی تھی، جہیز کم لانے پرشوہر اور ساس کا خاتون سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔پولیس کابتانا ہے کہ خاتون نے تیزاب خود پیا یا پلایا گیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی