i پاکستان

گوجرانوالہ، اسٹیل مل کی بھٹی میں آتشزدگی سے 4 مزدور جاں بحقتازترین

February 21, 2025

گوجرانوالہ میں اسٹیل مل کی بھٹی میں آتشزدگی سے 4 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق اسٹیل مل کی بھٹی میں آگ لگنے کا واقعہ گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے قریب پیش آیا، واقعے میں 4 مزدور جھلس کر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل کی بھٹی میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی