i پاکستان

گنڈاپور حکومت کا رویہ مضحکہ خیز ، پولیس اہلکاروں کی جاری تصاویر میرے سکیورٹی پرمامور اہلکار نہیں،ایمل ولیتازترین

October 06, 2025

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی ) کے صدر سینیٹر ایمل ولی نے سکیورٹی کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر گنڈاپور حکومت کا رویہ مضحکہ خیزہے اور پولیس اہلکاروں کی جاری تصاویر میرے سکیورٹی پر مامور اہلکار نہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جھوٹا تاثر دیا گیا کہ پولیس سکیورٹی واپس کردی گئی، حکومت کے یہ ڈرامے بند ہونے چاہئیں۔ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ میرے ذاتی سکیورٹی اہلکار ولی باغ میں موجود ہیں، مجھے حکومت کی کسی سکیورٹی کی ضرورت نہیں۔خیال رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی سکیورٹی واپس لئے جانے پر خیبرپختونخوا حکومت اور صوبائی پولیس میں واضح تضاد سامنے آ یا ہے ۔ترجمان وزیراعلی خیبرپختونخوا فراز مغل کے مطابق ایمل ولی خان کی سکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھا تاہم وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا کو ہدایت دی کہ ایمل ولی خان کی سکیورٹی ہر صورت برقرار رکھی جائے۔ لیکن اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا نے وزیراعلی کی ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکار واپس بلا لئے مجھے حکومت کی کسی سکیورٹی کی ضرورت نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی