گلگت میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے سکول جانے والی 3 بچیاں جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق گلگت میں بسین تھانے کے قریب سکول کی بچیاں سڑک کراس کر رہی تھیں کہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگئیں، زخمی بچیوں کو ہستپال منتقل کیا گیا جہاں تین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی، بچیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی