i پاکستان

گجرات میں دیرینہ دشمنی پر 6 افراد کے قتل کا مقدمہ درجتازترین

March 03, 2025

گجرات میں دیرینہ دشمنی پر 6 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں اختر علی سمیت 18 ملزمان نامزد اور سات سے آٹھ نامعلوم افراد شامل ہیں۔تفصیل کے مطابق گجرات میں تھانہ ڈنگہ میں دیرینہ دشمنی پرچھ افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ محمد راسب کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے میں اختر علی سمیت اٹھارہ ملزمان نامزد اور سات سے آٹھ نامعلوم افراد شامل ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اختر گروپ کا ایک ساتھی ظہور عرف جوری بھی ماراگیا ، ظہور عرف جوری تھانہ ڈنگہ میں دہرے قتل کا اشتہاری تھا ۔مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ حملہ آور زخمی ساتھی کو اٹھا کر موٹرسائیکلوں پرفرارہوگئے تھے، ظہورعرف جوری اپنے ساتھی حملہ آوروں کی فائرنگ سیماراگیا تھا، جس کے بعد پولیس نے رکھ پبی کے جنگل سے ظہورعرف جوری کی لاش برآمد کرلی ،ظہورعرف جوری کیساتھ موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی۔حکام نے بتایا کہ اختری گروپ نے راسب گروپ کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ، جس مین مسلح ملزموں نے گھات لگا کر گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، بعد ازاں پولیس نے ضلع بھرکی ناکہ بندی کرکے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب بھی کرلی ہے۔یاد رہے گذشتہ روز گجرات میں متحارب گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دشمنی کی بنا پر مخالفین کو فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتولین میں زاہد ناظم، مبشر، ضمیر، جاوید، رخسار اور نامعلوم شخص شامل تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی