گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دے کر سیکڑوں افراد کی جان بچانے والے چرواہے کیلئے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔غذر میں گلیشیئر ٹوٹنے کی بروقت اطلاع دینے والے چرواہے وصیت خان کے لئے ڈی آئی جی پولیس کی جانب سے 10ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیاہے۔محکمہ پولیس گلگت بلتستان کی طرف سے چرواہے وصیت خان کو تعریفی سند سے بھی نوازا گیا۔ واضح رہے کہ غذر میں چرواہے وصیت خان نے گاں والوں کو ٹیلیفون پر گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دیکر سیکڑوں افراد کی جان بچائی تھی۔وصیت خان کی اطلاع کے بعد راتوں رات گائوں تالی داس میں 100مکانات خالی کرائیگئے اور تقریبا 200 لوگ بلند پہاڑی مقام پر پہنچے، تاہم جب سیلاب آیا تو ان خالی مکانات کو نقصان بھی پہنچا لیکن قیمتی جانیں بچ گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی