i پاکستان

فتنہ عدم استحکام چاہتا ہے، جب کوئی سرمایہ کاری کیلئے آتا ہے تو یہ احتجاج کی کال دے دیتا ہے؟،میاں جاوید لطیفتازترین

March 19, 2025

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ فتنہ صرف عدم استحکام چاہتا ہے، جب کوئی سرمایہ کاری کیلئے آتا ہے تو یہ احتجاج کی کال دے دیتا ہے؟ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے حکومت میں آتے ہی سی پیک رک جاتاہے، ملک ڈیفالٹ کے دہانے اورمعیشت تباہ ہوجاتی ہے۔ دہشت گردی بڑھنے لگتی ہے، قومی مفاد میں ہراجلاس کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے، کیا یہ محض اتفاق ہیکہ جب کوئی غیرملکی وفد سرمایہ کاری کیلئے آتا ہے تو یہ احتجاج کی کال دے دیتا ہے؟ یہ فتنہ صرف عدم استحکام چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کی پریس کانفرنس کے بعد قوم کو یقینا موازنہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ نوازشریف نے کیسا پرامن، خوشحال مستحکم اورعالمی سطح پرایک ایٹمی طاقت رکھنے والا پاکستان دیا،مگر پراجیکٹ عمران خان اوراس کے سہولت کاروں نے پاکستان کو کہاں لا کر کھڑا کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی