i پاکستان

فیصل آباد، سکیورٹی گارڈ نے پیزا لینے آئے نوجوان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیاتازترین

February 24, 2025

سمن آباد کے علاقہ رشید پارک میں سکیورٹی گارڈ نے پیزا لینے آئے نوجوان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔بتایا جاتا ہے کہ سمن آباد کا رہائشی 28سالہ صفدر ولد حیدر علی رشید پارک میں واقع پیزا شاپ سے پیزا لینے آیا تو نامعلوم وجوہات کی بناء پر سکیورٹی پر مامورسکیورٹی گارڈ بصیر ولد فضل الرحمن سکنہ ہنگو نے نوجوان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سمن آباد غازی امتیاز احمد نے پولیس کی نفری کے ہمراہ پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور قاتل سکیورٹی گارڈ اسلحہ لیکر گھومتا ہوا سروس سٹور پر پہنچ گیا جہاں پر پولیس پارٹی نے بہترین حکمت عملی کے ذریعے قاتل سکیورٹی گارڈ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا اور پولیس نے پکڑے جانیوالے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی