فیصل آباد میں ایک مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں ستیانہ بنگلہ کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں، مسافر بس میاں چنوں سے جڑانوالہ جا رہی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی ستیانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی