i پاکستان

فیصل آباد، دیور کے ہراساں کرنے کی شکایت پر خاوند اور سسرالیوں کا خاتون پر تشددتازترین

October 01, 2025

فیصل آبا د میں دیور کے ہراساں کرنے کی شکایت پر خاوند اور سسرالیوں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بچے چھین کر گھر سے نکال دیا۔تفصیل کے مطابق فیصل آباد کی علامہ اقبال کالونی میں دیور کے ہراساں کرنے کی شکایت پر خاوند اور سسرالیوں نے خاتون پر تشدد کیا، بچے چھین کر گھر سے نکال دیا، تھانہ ویمن پولیس نے مقدمہ درج کر کے متاثرہ میمونہ کے خاوند کو گرفتار کر لیا۔ایچ بلاک علامہ اقبال کالونی کی رہائشی میمونہ نے اپنے خاوند عمیر سے دیور سفیان کے ہراساں کرنے کی شکایت کی تو عمیر اور اس کے اہلخانہ نے میمونہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔بعدازاں ملزمان نے دو کمسن بچے چھین کر متاثرہ میمونہ کو گھر سے نکال دیا، ایس ایچ او تھانہ ویمن انسپکٹر مدیحہ ارشاد نے متاثرہ خاتون میمونہ کی مدعیت میں پانچ ملزمان کے خلاف پانچ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم خاوند عمیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بچے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیئے گئے، مقدمے میں میمونہ کی ساس ریحانہ، نند شہناز، دیور احمد اور سفیان بھی ملزم نامزد ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی