i پاکستان

فیصل آباد ،15 سالہ بچے کا مبینہ گینگ ریپ، ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے، چار ملزمان گرفتارتازترین

October 01, 2025

فیصل آباد کے علاقے فخر آباد میں 15 سالہ بچے کو پانچ افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، ملزمان نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہے، مقدمہ درج کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد گٹ والا کے رہائشی صادق کا پندرہ سالہ بیٹا صیان کو 5 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، متاثرہ بچہ مقامی باربر شاپ پر ملازمت کرتا ہے۔گزشتہ روز اس کے ساتھی ملازم ثقلین اور اس کا بھائی ظہیر اپنے دوستوں حسنین، احسان اور رحمان کے ہمراہ صیان کو گھر کے باہر سے زبردستی اپنے ہمراہ فخر آباد میں لے گئے اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزمان نے صیان کی نازیبا ویڈیو بھی بنائی اور کسی کو بتانے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی، تھانہ مدینہ ٹائو ن پولیس نے متاثرہ بچے کے والد صادق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے چار ملزمان ثقلین، ظہیر، حسنین اور احسان کو گرفتار کر لیا جبکہ رحمان فرار ہو گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی