i پاکستان

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سی ٹی ڈی ہر اول دستہ اور ہمارا سرمایہ ہے،محسن نقویتازترین

September 13, 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سی ٹی ڈی پنجاب ہر اول دستہ اور ہمارا سرمایہ ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سی ٹی ڈی پنجاب کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بروقت کامیاب آپریشن کرکے فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے انتہائی پروفیشنل انداز میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے ڈی جی خان میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنایا، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والی سی ٹی ڈی پنجاب کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے ہمیشہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سی ٹی ڈی پنجاب ہر اول دستہ ہے اور یہ فورس ہمارا سرمایہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی