i پاکستان

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 10 دہشتگرد گرفتارتازترین

March 08, 2025

سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 10 دہشتگرد گرفتار کر لئے ۔ترجمان سی ٹی ڈے کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 73 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گرد گرفتار ہو ئے۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں راولپنڈی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب ، بہاولنگر ، رحیم یار خان ، راجن پور ، بھکر اور جہلم میں کی گئیں ، خوشاب اور جہلم سے ٹی ٹی پی کے دو خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار ہوئے۔حکام کے مطابق دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم، 19 ڈیٹونیٹرز ،35 فٹ حفاظتی فیوز تار، پمفلٹ، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے، دہشت گردوں کی شناخت ریاض ،شفیق ، رشید ، جاوید، ظہیر ، ظہیر الدین، حفیظ، وزیر ، آصف اور وحید کے نام سے ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی