جے یو آئی رہنما اور سینیٹر کامران مرتضی کہا ہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ درست نہیں، اچھی بات ہے صدر نے اعتراض کیا، یہ ملک کے ساتھ زیادتی ہے۔ نہروں کے معاملے پر قرارداد پاس کروائیں گے۔ایک انٹرویو میں سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ موجودہ نظام اپنی وقعت کھو رہا ہے، حکمرانوں کی لوگوں کی آواز دبانے کی روایت اچھی نہیں ہے، اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلتا، علی امین گنڈا پور کسی کے ایجنڈے پر ہمارے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔کامران مرتضی نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ درست نہیں، یہ ملک کے ساتھ زیادتی ہے۔ نہروں کے معاملے پر قرارداد پاس کروائیں گے۔ اچھی بات ہے صدر نے اعتراض کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی