i پاکستان

دنیا کے سب سے بڑے سفری تجارتی شو آئی ٹی بی برلن 2025 میں پاکستان کی شرکتتازترین

March 06, 2025

پاکستان نے دنیا کے سب سے بڑے سفری تجارتی شو آئی ٹی بی برلن 2025 میں شرکت کی۔پاکستان کی سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لئے اسپشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) کا کلیدی کردارہے۔ سیاحت کاشعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شمارہوتا ہے جو ملکی معیشت کی ترقی و خوشحالی میں معاون ہے۔4 سے 6 مارچ تک جرمنی میں دنیا کے سب سے بڑے سفری تجارتی شو آئی ٹی بی برلن 2025 کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر نے شو میں "پاکستان پویلین" کا افتتاح کیا۔ افتتاح پر گرین ٹورازم کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سمیت پاکستانی سیاحت کی صنعت کے اہم اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے۔ پاکستانی پویلین میں روایتی کھانوں، موسیقی اور دستکاری کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ ملک کی دلکش قدرتی خوبصورتی، وسیع ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کی عکاسی بھی کی گئی۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گرین ٹورازم کمپنی کے زیر قیادت پاکستان نے عالمی سطح پر سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تجارتی شو میں جدید رحجانات کی نمائش، ماحولیات کی پائیداری پر مبنی اور سماجی طور پر ذمہ دار سیاحت پر زوردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی