i پاکستان

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پر خودکش حملہ فتنہ خوارج کے دہشت گردوں نے کیا،، سیکیورٹی ذرائعتازترین

March 01, 2025

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ دارالعلوم اکوڑہ خٹک پر خودکش حملہ فتنہ خوارج کے دہشت گردوں نے کیا، مولانا حامد الحق کو لڑکیوں کی تعلیم پر دوٹوک موقف اپنانے پر دھمکیاں ملی تھیں۔تفصیل کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا کہ دارالعلوم اکوڑہ خٹک پر خودکش حملہ فتنہ خوارج کے دہشتگردوں نے کیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ حملے کا ہدف مولانا حامد الحق تھے، انہوں نے پچھلے مہینے رابطہ عالم اسلامی کے تحت کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا حامد الحق نے کانفرنس میں خواتین کی تعلیم پردو ٹوک مقف اپنایا تھا اور انہوں نے خواتین کو تعلیم سے روکنے کو خلاف اسلام قرار دیا تھا، اس بیانیے کو اختیار کرنے پر مولانا حامد الحق کو دھمکیاں ملی تھیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے واضح ہے، فتنہ خوارج کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، مولانا حامد الحق رکن قومی اسمبلی بھی رہے، وہ اپنے والد مولاناسمیع الحق کی وفات کے بعد دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم بنے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی