i پاکستان

چونیاں، بیٹے نے دوسری شادی کرنے پر والدہ کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر دیا،ملزم فرارتازترین

February 03, 2025

چونیاں تھانہ آلہ آباد کی حدود میں سوتیلے بیٹے نے باپ کو والدہ کے ساتھ دوسری شادی کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ملزم موقع فرار ہوگیا۔چونیاں تھانہ آلہ آباد کی پل ڈینگی کے قریب سوتیلے بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل دیا قاتل بیٹے کو ماں کی دوسری شادی پر اعتراض تھا، مقتول شبیر بھٹی آلو کا تاجر تھا جسکو فائرنگ کرکے قتل کر کے ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ آلہ آباد نے موقعہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو اسپتال منتقل کر دیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی