i پاکستان

برطانیہ نے پاکستان کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی،بلوچستان، خیبرپختونخوا کا سفر نہ کرنے کا مشورہتازترین

March 18, 2025

برطانوی حکومت نے پاکستان کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق برطانیہ نے اپنے شہریوں کو بلوچستان، خیبرپختونخوا کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، برطانوی شہری پاکستان افغان سرحدی علاقوں کا سفر نہ کریں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو سندھ میں غیر ضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔برطانوی ایڈوائزری میں کے پی کے کئی شہر اور پورا بلوچستان شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی