i پاکستان

بنوں ،سیکیورٹی فورسز کے کانوائے قریب بارودی مواد کا دھماکہ،دو اہلکار زخمیتازترین

February 14, 2025

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے ایک قافلے کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے، دھما کہ تھانہ ڈومیل کی حدود منگل میلہ کے قریب ہوا۔پولیس کے مطابق بنوں میں نامعلوم شرپسندوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کیا تھا، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی