خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پولیس نے بہادری سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پسپا کردیا ۔پولیس کے مطابق بنوں میں کنگرپل پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے پر جدید اور خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس پرپولیس نے بروقت جوابی کارروائی کی اور دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔ پولیس کا کہناہیکہ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ۔ جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم اسی پولیس چوکی پر پہلے بھی کئی بار حملے ہوچکے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی بنوں کے علاقے فتح خیل میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔دوسری جانب پشاور کے علاقے متنی میں ہوٹل پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے جب کہ ملزمان دستی بم پھینک کرفرار ہو گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی