i پاکستان

بلوچستان میں دوران آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے،خواجہ آصفتازترین

March 13, 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دوران آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ بہادر محافظوں نے بڑے سانحہ سے ملک کو بچالیا اور 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے جعفرایکسپریس کے تمام یرغمالیوں کو رہا کروا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دوران آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے، افغانستان سے بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی زبان بولی جاتی رہی، ہم پرلازم ہے کہ سیاسی مفادات سے بالا ہوکر قومی وحدت کا مظاہرہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی