i پاکستان

بلوچستان میں بلدیاتی ضمنی انتخابات آج ہونگے، تمام تر تیاریاں مکمل،سیکورٹی کے سخت انتظاماتتازترین

October 01, 2025

بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات آج (جمعرا ت کو) منعقد ہورہے ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، خالی نشستوں میں سوراب یونین کونسل 22، انجیرا، مہرآباد اور سوراب کی میونسپل کمیٹی شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق شیرانی میونسپل کمیٹی، یونین کونسل 08، کیچ یونین کونسل 37، 38 اور ژوب کی ڈسٹرکٹ کونسل بھی الیکشن میں شامل ہیں۔انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے متعلقہ اضلاع کے اے سی، اے ڈی سی اور ڈی ای اوز کو ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ یکم اور 2 اکتوبر کو انہیں مجسٹریٹ کے اختیارات بھی تفویض کئے گئے ہیں ۔صوبائی الیکشن کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ حکام اور ادارے انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں، متعلقہ یونین کونسلز میں انتخابی مواد کی فراہمی کردی گی ہے ۔انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی