محکمہ داخلہ بلوچستان اور اے این ایف کی مشترکہ منشیات خاتمہ مہم کے دوران صوبہ میں 570 ایکڑ رقبے پر محیط منشیات کی فصل کا خاتمہ کر دیا گیا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق پورے صوبے میں اب تک پانچ سو ستر ایکڑ رقبے پر کھڑی منشیات کی فصل تلف کر دی گئی۔ منشیات کی کاشت کاری کے خلاف مزید 13 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، جس سے مقدمات کی مجموعی تعداد 19 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ایکڑ ہائبرڈ پوست سمیت111 ایکڑ منشیات کی فصل تلف کی گئی، ضلع دکی میں 6.8، لورالائی میں 13 ایکڑ منشیات کی فصل تلف کی گئی، جب کہ مہم کے دوران لورالائی میں مجموعی طور پر 125.2 ایکڑ منشیات تلف کی گئی، تاہم کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ضلع چمن میں 25 ایکڑ، ضلع پشین میں 94 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی منشیات کی فصل تلف کی گئی، ضلع قلات میں 30 ایکڑ، قلعہ عبداللہ میں 98 ایکڑ پر منشیات کا خاتمہ کیا گیا، قلعہ عبداللہ میں مجموعی طور پر 289 ایکڑ رقبہ منشیات کی فصل کا خاتمہ کیا گیا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ میں مزید 2 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جس سے کل تعداد 6 ہو گئی، آپریشن میں ویڈی سائیڈ اسپرے مشین، گراس کٹر اور ٹریکٹرز استعمال کیے جا رہے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ جدید مشینری و مربوط حکمت عملی کے تحت مہم مزید تیز کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی