بلوچستان حکومت کی جانب سیسرکاری نوکری کے حوالے سے عمر کی حد برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سرکاری نوکری کے حوالے سے عمرکی حد سے متعلق کوئٹہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،حکمنامہ 24 جون 2025سے 23 جون 2026 تک برقرار رہے گا۔خیال رہے کہ بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال مقرر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی